سوال:
تمام امتوں میں سب سے افضل شخصیت کون ہیں؟
جواب:
انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد سب سے افضل ہستی ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں، آپ کے بعد بالترتیب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سب سے افضل ہیں۔
❀ علامہ ابراہیم بن عبد الرحمن کرمانی رحمہ اللہ (922ھ) فرماتے ہیں:
أفضل الناس بعد نبينا عليه السلام أبو بكر بن أبى قحافة السهمي، ثم عمر بن الخطاب العدوي، ثم عثمان بن عفان الأموي، ثم على بن أبى طالب الهاشمي رضوان الله عليهم أجمعين
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم (اور دیگر انبیائے کرام علیہم السلام) کے بعد افضل ترین ابو بکر بن ابی قحافہ سہمی رضی اللہ عنہ ہیں، آپ کے بعد عمر بن خطاب عدوی رضی اللہ عنہ ہیں، آپ کے بعد عثمان بن عفان اموی رضی اللہ عنہ ہیں، آپ کے بعد علی بن ابی طالب ہاشمی رضی اللہ عنہ ہیں۔
(فتاویٰ فیض کرمانی: 273/3، مخطوط)