سوال
یہ بات تو ہم مانتے ہیں کہ تقلید ناجائز ہے۔ سوال یہ ہے کہ آیا تقلید بدعت ہے یا نہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میرا دعویٰ یہ ہے کہ تقلید (قبول قول ینافی الکتاب او السنة) ناجائز ہے۔ آپ لکھتے ہیں: ’’یہ تو ہم بھی جانتے ہیں کہ تقلید ناجائز ہے‘‘۔ تو گویا آپ نے میرا دعویٰ تسلیم اور قبول فرما لیا، بات ختم ہوئی۔
اب جو حضرات تقلید کو بدعت قرار دیتے ہیں یا پھر یہ سوال کرتے ہیں کہ ’’تقلید بدعت ہے یا نہیں‘‘، یا تقلید کے بدعت ہونے کی دلیل پوچھتے ہیں، تو ان سے ہی اس بارے میں سوال کریں۔
یہ فقیر الی اللہ تو صرف تقلید (قبول قول ینافی الکتاب او السنۃ) کو ناجائز کہتا اور قرار دیتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب