ماخوذ: احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 193
سوال
تشہد میں جو شہادت کی انگلی کا اشارہ کیا جاتا ہے، وہ کس طریقے سے کرنا چاہیے؟ کیا شروع ہی سے انگلی اٹھا لینی چاہیے یا درمیان میں؟ نیز، اس کی صورت یا شکل کیا ہونی چاہیے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تشہد کے دوران شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنے کے متعلق صحیح طریقہ یہ ہے کہ شروع سے لے کر آخر تک وقفے وقفے سے اسے ہلاتے رہنا چاہیے۔
اس مسئلے کی مکمل تفصیل کے لیے شیخ البانی حفظہ اللہ تعالیٰ کی کتاب "صفۃ صلاۃ النبیﷺ” کا مطالعہ کریں، جہاں اس کا وضاحت سے بیان موجود ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب