ماخوذ: قرآن و حدیث کی روشنی میں احکام و مسائل، جلد 01، صفحہ 531
سوال
ترمذی میں ایک حدیث موجود ہے جس میں آقا کائنات حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
"یہود و نصاریٰ کی مخالفت کرو، وہ سلام کے لیے ایک انگلی سے اشارہ کرتے ہیں اور کوئی ہتھیلی سے اشارہ کرتا ہے۔”
اس حدیث کی وضاحت مطلوب ہے۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ترمذی کی یہ روایت ابن لہیعہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔
◄ سلام کرنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ زبان سے سلام کہا جائے اور اس کے ساتھ ہاتھ سے اشارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
◄ صرف ہاتھ سے اشارہ کرنا اور زبان سے سلام نہ کہنا درست نہیں۔
اس مسئلے کی مزید تفصیل تحفۃ الاحوذی، جلد نمبر 3، صفحہ 386 میں دیکھی جا سکتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب