تحریر: عمران ایوب لاہوری
ہر حاضر شخص پر تین لپ مٹی ڈالنا مستحب ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نماز جنازہ پڑھائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میت کی قبر کے پاس آئے:
فحثى عليه من قبل رأسه ثلاثا
”اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر کی جانب سے تین لپ مٹی ڈالی ۔“
[صحيح: صحيح ابن ماجة: 1271 ، كتاب ما جاء فى الجنائز: باب ما جاء فى حثو التراب فى القبر، ابن ماجۃ: 1565 ، حافظ بوصيريؒ نے اسے صحيح كها هے۔ مصباح الزجاجة: 511/1]