مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

تابعی کا مجہول صحابی سے روایت کرنا

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

اگر تابعی کہے کہ مجھے ایک صحابی نے حدیث بیان کی، صحابی کا نام ذکر نہ کرے، تو روایت کا کیا حکم ہے؟

جواب:

اگر ایک ثقہ تابعی کسی صحابی سے روایت کرے، صحابی کا نام نہ لے، تو وہ روایت صحیح ہے۔ صحابی کے نام کا مجہول ہونا قبول روایت میں مانع نہیں۔
امام اثرم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
قلت يعني لابن حنبل: إذا قال رجل من التابعين حدثني رجل من أصحاب النبى صلى الله عليه وسلم ولم يسمه فالحديث صحيح؟ قال: نعم
میں نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے پوچھا: اگر ایک تابعی کہے کہ مجھے صحابہ میں سے کسی شخص نے حدیث بیان کی، صحابی کا نام نہ لے، تو کیا حدیث صحیح ہے؟ امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا: جی ہاں۔
(الجوهر النقي لابن التركماني الحنفي: 84/1)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔