ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
بے وضو شخص کا مسجد میں بیٹھنا کیسا ہے؟
جواب:
بے وضو شخص مسجد میں بیٹھ سکتا ہے، مسجد میں بیٹھنے کے لیے وضو شرط نہیں، البتہ جس شخص پر غسل واجب ہو، وہ مسجد میں نہیں بیٹھ سکتا۔
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
أجمع المسلمون على جواز الجلوس فى المسجد للمحدث.
” مسلمانوں کا اجماع ہے کہ بے وضو شخص کا مسجد میں بیٹھنا جائز ہے۔“
(شرح مسلم: 192/3)