بچیوں کی پرورش کرنے والا قیامت کے دن نبی کریمﷺ کے ساتھ ہوگا
◈ وعن أنس قال: قال رسول الله: من عال جاريتين حتى تبلغا جاء يوم القيامة وهو هكذا وضم أصابعه
”انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص دو بیٹیوں کی پرورش کرے یہاں تک وہ بالغ ہو جائیں قیامت کے دن وہ آئے گا کہ میں اور وہ اس طرح ہوں گے یہ کہہ کر آپ نے اپنی انگلیوں کو ملا یا۔ یعنی جس طرح یہ انگلیاں ملی ہیں اسی طرح میں اور وہ اکٹھے ہوں گے۔“
صحیح مسلم، کتاب الادب والصلة باب فضل الاحسان الى البنات: 6695
◈” انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کسی کی تین بیٹیاں ہوں یا تین بہنیں ہوں پھر وہ اللہ تعالیٰ کا خوف کھا کر ان کی پرورش کرتا رہے وہ میرے ساتھ اس طرح جنت میں ہوگا اور آپ نے درمیانی اور شہادت والی دونوں انگلیوں کی طرف اشارہ فرمایا۔“ (مسند ابو یعلی)
یعنی جس طرح شہادت والی انگلی اور درمیانی انگلی ملی ہیں ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہیں اسی طرح میں اور وہ (یعنی بیٹیوں اور بہنوں کی پرورش کرنے والا) جنت میں اکٹھے ہوں گے۔ ان شاء اللہ