ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
بیوی کے تمام اخراجات کس کے ذمہ ہیں؟
جواب:
بیوی کے تمام بنیادی اخراجات شوہر کے ذمہ ہیں، مثلاً کھانے پینے، پہننے اوڑھنے، رہنے سہنے اور طبی اخراجات۔ شوہر اپنی مالی استطاعت کے مطابق ان کی ادائیگی کرے گا۔
❀ علامہ ابن بطال رحمہ اللہ (449ھ) فرماتے ہیں:
الإجماع منعقد على أن على الزوج نفقة الزوجة كلها
اس پر اجماع منعقد ہو چکا ہے کہ بیوی کے تمام بنیادی اخراجات شوہر کے ذمہ ہیں۔
(شرح صحیح البخاري: 539/7)