بیوی کی موجودگی میں اس کی حقیقی بہن سے نکاح کر لیا، تو کیا حکم ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

بیوی کی موجودگی میں اس کی حقیقی بہن سے نکاح کر لیا، تو کیا حکم ہے؟

جواب:

بیوی کی موجودگی میں اس کی حقیقی بہن سے نکاح جائز نہیں، یہ نکاح منعقد ہی نہیں ہوتا۔ یہ زنا ہے۔
وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ
(النساء: 23)
اور تم دو بہنوں کو (ایک نکاح میں) جمع کرو یہ بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے۔