بیوی کی دینی کوتاہی پر طلاق کا حکم کیا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

ایک عورت نماز عمدہ طریقے سے نہیں پڑھتی اور غیر محرم سے آواز کا پردہ نہیں رکھتی، کیا شوہر کے لیے اسے طلاق دینے کا حکم ہے؟

جواب:

ایسی عورت کو شوہر طلاق نہ دے، بلکہ اسے نصیحت جاری رکھے۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
استوصوا بالنساء خيرا فإنهن خلقن من ضلع وإن أعوج شيء فى الضلع أعلاه فإن ذهبت تقيمه كسرته وإن تركته لم يزل أعوج فاستوصوا بالنساء خيرا
”عورتوں کے ساتھ انتہا درجے کی بھلائی کریں، کیونکہ عورت پسلی سے پیدا ہوئی ہے اور اوپر والی پسلی میں سب سے زیادہ ٹیڑھ پن ہوتا ہے، اسے سیدھا کرنے بیٹھو گے تو توڑ دو گے، اپنے حال پر چھوڑ دو گے تو ٹیڑھی ہی رہے گی ، لہذا عورتوں سے کمال کی خیر خواہی کیجئے ۔“
(صحيح البخاري : 3331، صحیح مسلم : 1468)