ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
بیوی کی اخیافی بہن (جن کی ماں ایک ہے، باپ الگ الگ ہیں) کو جمع کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
بیوی کی موجودگی میں اس کی اخیافی بہن سے بھی نکاح حرام ہے۔
وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ
(النساء: 23)
اور تم دو بہنوں کو (ایک نکاح میں) جمع کرو یہ بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے۔
یہاں تمام بہنیں مراد ہیں۔