تحریر: عمران ایوب لاہوری
بیع فضولی کا حکم
بیع فضولی جائز ہے اور وہ یہ ہے کہ کسی کی چیز بغیر اجازت فروخت کر دینا لیکن یہ مالک کی اجازت پر موقوف ہو گی (اگر وہ علم ہونے کے بعد اسے قائم رکھے تو جائز ہے ورنہ نہیں)۔
(مالکؒ ، احمدؒ ، احناف) اسی کے قائل ہیں۔
[مرقاة: 88/6 ، تحفة الأحوذى: 490/4 ، حاشية ابن عابدين: 47/4 ، القوانين الفقهية: ص/ 260]