ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
بھائی کی بیوہ، جو بیوی کی بہن ہے، سے نکاح کا کیا حکم؟
جواب:
بیوی کی موجودگی میں اس کی بیوہ بہن سے نکاح جائز نہیں۔
وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ
(النساء: 23)
اور تم دو بہنوں کو (ایک نکاح میں) جمع کرو یہ بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے۔