بچی کے پردہ کا حکم

تحریر: فتویٰ علمائے حرمین

بچی کے پردہ کا حکم
سوال : بچی کے لیے ستر پوشی اور پردہ سے معانی کی کم سے کم عمر کتنی ہے ؟
جواب : بلاشبہ جب بچی چھوٹی ہو اور سات سال کی عمر کو نہ بھی ہو تو اس کے حق میں ستر پوشی و پردہ واجب نہیں ہے ، اور جب وہ سات سال کی ہو جائے تو اس پر ستر پوشی اور پردہ واجب ہے جیسا کہ بعض فقہاء نے اس کی صراحت کی ہے ۔ مگر اس کی ستر پوشی و پردہ اس عورت کی ستر پوشی و پردہ سے مختلف ہوگا جو اس سے عمر میں بڑی ہے ۔ واللہ الموفق (محمد بن ابراہیم آل شیخ رحمہ اللہ )

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔