ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
بچی نے صرف منہ لگایا، کیا حرمت ثابت ہوگئی؟
جواب:
کم از کم پانچ بار پینے سے حرمت ثابت ہوتی ہے۔
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تحرم المصة ولا المصتان
ایک یا دو بار دودھ چوسنے سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔
(صحيح مسلم: 1450)