یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔
سوال :
اللہ تعالیٰ نے مجھے دو بیٹیاں دی ہیں، میں نے ان کے نام اسفندریہ اور ملائکہ رکھے ہیں۔ مگر بعض لوگ کہتے ہیں آپ نے ٹھیک نام نہیں رکھے، مہربانی کر کے آپ اس مسئلہ میں میری رہنمائی کریں۔
جواب :
اللہ تعالیٰ جب اولاد کی نعمت سے نوازے تو ان کے نام صحیح اور بامعنی قسم کے رکھنے چاہئیں اور بہترین نام وہ ہوتے ہیں جن میں نسبت اللہ کی طرف ہوتی ہے، جیسے عبداللہ، عبدالرحمٰن وغیرہ۔ بچوں کے نام آپ صحابیات کے ناموں پر رکھ لیں، یا کوئی اور مرغوب با معنی نام رکھیں۔ ملائکہ کا معنی تو فرشتے ہیں اور اسکندریہ کا معنی مجھے معلوم نہیں ہوا، لہٰذا آپ کسی اچھے نام کا انتخاب کریں، اس کے لیے آپ کتاب ”پیارے نام“ دیکھیں جسے مولانا فاروق اصغر صارم رحمہ اللہ نے مرتب کیا ہے۔