مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

بچوں کا رنگ مختلف ہونے کی وجہ سے بیوی پر تہمتِ زنا

فونٹ سائز:
تحریر: عمران ایوب لاہوری

بچوں کا رنگ مختلف ہونے کی وجہ سے بیوی پر تہمتِ زنا
ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ عہد رسالت میں ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہو کر عرض کیا کہ میرے ہاں تو کالا کلوٹا بچہ پیدا ہوا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے پاس کچھ اونٹ ہیں؟ اس نے کہا ”جی ہاں ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”ان کے رنگ کیسے ہیں؟“ اس نے کہا ”سرخ رنگ کے ہیں ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”ان میں سیاہی مائل سفید اونٹ بھی ہے؟ اس نے کہا ”جی ہاں ۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہاں سے آ گیا۔“ اس نے کہا کوئی رگ اسے کھینچ لائی ہوگی (یعنی اپنی نسل کے کسی بہت پہلے کے اونٹ پر پڑا ہو گا ) ۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اسے (تمہارے بچے ) کو بھی کوئی رگ کھینچ لائی ہو گی ۔“
[بخاري: 5305 ، كتاب الطلاق: باب إذا عرض بنفى الولد]

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔