بلا عذر جمعہ ترک کرنے پر کیا وعید ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

بلا عذر جمعہ ترک کرنے پر کیا وعید ہے؟

جواب:

بلا عذر مسلسل تین جمعہ چھوڑنے پر سخت وعید ہے۔
❀ سیدنا ابو جعد ضمری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من ترك الجمعة ثلاثا من غير عذر فهو منافق.
”جس نے بلا عذر تین جمعے چھوڑ دیے، وہ منافق ہے۔“
(صحيح ابن خزيمة: 1857، صحيح ابن حبان: 258، وسنده حسن)
❀ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:
من ترك الجمعة ثلاث جمع متواليات، فقد نبذ الإسلام وراء ظهره.
”جس نے مسلسل تین جمعے چھوڑے، اس نے اسلام کو پس پشت ڈال دیا۔“
(مسند أبي يعلى: 2712، وسنده حسن)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے