بغیر وضو کے جمعہ کی نماز پڑھانے کا شرعی حکم

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

ایک امام نے بغیر وضو کے نماز جمعہ پڑھادی، یاد آنے پر کیا کرے؟

جواب:

بغیر وضو کے نماز پڑھادی، تو مقتدیوں کی نماز درست ہے، البتہ امام پر اعادہ ضروری ہے ، اس صورت میں وہ نماز ظہر کی چار رکعت ادا کرے گا ، نہ کہ جمعہ کی دو۔