تحریر: حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
سوال
زید کی نکاح شدہ مسلم بیوی بغیر طلاق لئے اپنے شوہر کو چھوڑ کر چلی گئی اور دوسرے مسلم مرد کے ساتھ کئی سال رہنے کے بعد زید کے پاس واپس لوٹ آئی۔ کیا زید کا نکاح باقی رہتا ہے؟ کیا اسے نکاح کی تجدید کرنی ہوگی؟ اگر بیوی مسلم مرد کے بجائے کسی غیر مسلم مرد کے پاس رہ کر آئی ہو تو اس صورت میں پھر اسے اپنانے کے لئے زید کو کیا کرنا ہوگا ؟
الجواب
زید کی مذکورہ بیوی زانیہ ہے، اس کے نکاح کی کوئی تجدید نہیں ہوگی، البتہ اسلامی حکومت و شرعی عدالت کو اسے سنگسار کر دینا چاہیے۔