ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
بغیر سحری روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
روزہ نفل ہو یا فرض، اس کے لیے سحری کرنا مستحب مسنون اور باعث خیر و برکت ہے، البتہ اس کے بغیر روزہ درست ہے، بشرطیکہ روزے کی نیت کی ہو۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تسحروا فإن في السحور بركة
سحری کھاؤ، کیونکہ سحری میں برکت ہے۔
(صحیح البخاری: 1923، صحیح مسلم: 1095)