کسی کے مویشیوں کا دودھ دوہنا اور اس کے پھل یا اناج کو کھانا بھی اسی میں شامل ہے اور (مالک) کی اجازت کے بغیر کھانا جائز نہیں لیکن اگر کوئی ان اشیا کا محتاج ہو تو اونٹ یا باغ کے مالک کو آواز لگائے اور اگر وہ اجازت دے تو کھا لے ورنہ ضرورت کے مطابق دودھ یا پھل کھا لے لیکن کچھ چھپا کر ساتھ نہ لے جائے
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر فرمایا تھا:
فإن الله حرم عليكم دمائكم وأموالكم وأعراضكم
”پس بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تم پر (آپس میں) تمہارے خون ، تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں حرام قرار دی ہیں ۔“
[بخاري: 1742 ، 4403 ، كتاب المغازي: باب حجة الوداع ، مسلم: 66]
➋ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا يحلبن أحدكم ما شية أحد إلا بإذنه
”تم میں سے کوئی بھی ہرگز بغیر اجازت کسی کے مویشیوں کا دودھ نہ دوہے ۔“
[بخاري: 2435 ، كتاب فى اللقطة: باب لا تحتلب ماشية أحد بغير إذنه ، مسلم: 1726 ، ابن ماجة: 2302 ، مؤطا: 971/2 ، بيهقي: 358/9]
➌ حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا أتى أحدكم على ماشية فإن كان فيها صاحبها فليستاذنه فإن أذن له فليحتلب وليشرب وإن لم يكن فيها أحد فليصوت ثلاثا فإن أجابه أحد فليستاذنه فإن لم يجبه أحد فليحتلب وليشرب ولا يحمل
”جب تم میں سے کوئی مویشیوں کے پاس آئے تو اگر ان میں ان کا مالک موجود ہو تو اس سے اجازت لے اگر وہ اسے اجازت دے تو وہ روھ دوہے اور پی لے اور اگر وہاں کوئی نہ ہو تو تین مرتبہ آواز لگائے اگر کوئی جواب دے تو اس سے اجازت لے اور اگر کوئی جواب نہ دے تو دودھ دھو کر پی لے لیکن ساتھ لے کر نہ جائے ۔“
[صحيح: إرواء الغليل: 2521 ، ابو داود: 2619 ، كتاب الجهاد: باب فى ابن السبيل يا كل من التمر ، ترمذي: 1296]
➍ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی باغ میں آ کر کچھ کھانا چاہے:
فليناد صاحب الحائط ثلاثا فإن أجابه وإلا فليا كل
”تو وہ باغ کے مالک کو تین مرتبہ آواز دے اگر وہ جواب دے تو ٹھیک ورنہ کھا لے ۔“
[صحيح: إرواء الغليل: 252 ، أحمد: 7/3 ، ابن ماجة: 2300 ، كتاب التجارات: باب من مرعلى ماشية قوم أو حائط هل يصيب منه؟ ، أبو يعلى: 439/2 ، ابن حبان: 1143 – الموارد ، حاكم: 132/4]