سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بخار نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ مجھے اپنے پسندید ہ اصحاب کے پاس بھیج دیجئے۔ آپ نے فرمایا : انصار کے پاس چلا جا چنانچہ بخار انصار ولابت ہو گیا وہ اس بخار سے نڈھال ہو گئے انصار نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا : بخار نے ہمیں لاچار کر دیا ہے آپ دعا فرمائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی تو ان کا بخار اتر گیا۔
تحقیق الحدیث :
سخت ضعیف ہے۔
اس کو بیہقی نے الدلائل النبوة (160/6) میں روایت کیا ہے۔
اس میں محمد بن یونس الکدیمی متروک اور متہم بالوضع ہے۔