سوال:
باپ کے نام کی قسم کھانا کیسا ہے؟
جواب:
باپ کے نام کی قسم کھانا حرام اور ناجائز ہے۔
❀ سیدنا عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تحلفوا بآبائكم ولا بالطواغيت
نہ اپنے آبا کی قسمیں کھاؤ اور نہ ہی بتوں کی۔
(صحیح مسلم: 1648)
❀ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں:
سمع النبى صلى الله عليه وسلم عمر رضى الله عنه يقول وأبي أبى فقال النبى صلى الله عليه وسلم إن الله ينهاكم أن تحلفوا بآبائكم قال فوالله ما حلفت ذاكرا ولا آثرا.
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے: میرے باپ کی قسم! میرے باپ کی قسم! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے آبا کی قسمیں کھانے سے منع فرماتا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! اس کے بعد میں نے کبھی اپنی طرف سے بات کرتے ہوئے یا کسی اور سے بیان کرتے ہوئے یہ (باپ کی قسم) نہیں کھائی۔“
(صحيح البخاري: 6647، صحیح مسلم: 1646)