سوال:
لڑکی کا باپ اس کی شادی کفو میں نہ کرے، تو کیا لڑکی کی بہن اس کی شادی کفو میں کر سکتی ہے؟
جواب:
باپ کی موجودگی میں کوئی مرد بھی ولی نہیں بن سکتا، جبکہ عورت کو کسی صورت حق ولایت حاصل نہیں۔ عورت کسی کا نکاح نہیں کر سکتی۔
لا تزوج المرأة المرأة ولا تزوج المرأة نفسها والزانية هي التي تنكح نفسها بغير إذن وليها
کوئی عورت کسی عورت کا نکاح نہ کرے، نہ ہی اپنا نکاح خود کرے، جو عورت اپنے ولی کی اجازت کے بغیر اپنا نکاح خود کرتی ہے، وہ زانیہ ہے۔
سنن الدارقطني: 3539، وسنده صحيح
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کی سند کو صحیح کہا ہے۔
فتح الباري: 187/9
امام ابن منذر رحمہ اللہ سے نقل ہے:
لا يعرف عن أحد من الصحابة خلاف ذلك
اس کے خلاف کسی صحابی سے کچھ ثابت نہیں۔
إتحاف المهرة: 566/15
فقہائے سبعہ فرماتے ہیں:
لا تعقد امرأة عقدة النكاح في نفسها ولا في غيرها
عورت اپنا یا کسی عورت کا نکاح نہیں کر سکتی۔
السنن الكبرى للبيهقي: 113/7، وسنده حسن