سوال:
کیا مؤذن بارش والے دن اذان میں حی علی الصلوة اور حی علی الفلاح کے کلمات کہے گا؟
جواب:
بارش والے دن مؤذن حی علی الصلوة اور حی علی الفلاح کے کلمات نہیں کہے گا، بلکہ ان کی جگہ الا صلوا فى الرحال، الا صلوا فى رحالكم، الصلاة فى الرحال، الا صلوا فى بيوتكم کے کلمات کہے گا۔
❀ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے بارش والے دن اپنے مؤذن سے کہا:
إذا قلت: أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن محمدا رسول الله، فلا تقل: حي على الصلاة، قل: صلوا فى بيوتكم قال: فكأن الناس استنكروا ذاك، فقال: أتعجبون من ذا، قد فعل ذا من هو خير مني، إن الجمعة عزمة، وإني كرهت أن أخرجكم فتمشوا فى الطين والدحض
جب آپ أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن محمدا رسول الله کہہ لیں، تو اس کے بعد حي على الصلاة نه كهيں، بلكه صلوا فى بيوتكم کہیں۔ لوگوں کو عجیب لگا، فرمایا: یہ کام تو مجھ سے بہتر ہستی نے کیا ہے۔ اگرچہ جمعہ واجب ہے، لیکن میں آپ کو مشقت اور حرج میں نہیں ڈالنا چاہتا کہ آپ کیچڑ اور پھسلن میں چل کر آئیں۔
(صحيح البخاري: 901، صحیح مسلم: 699)