ایس ای او کی شرعی حیثیت اور جائز و ناجائز طریقے

سوال

ایس ای او (SEO) شریعت کی نظر میں کیسا ہے؟

جواب از فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ

سرچ انجن آپٹیمائزیشن (Search Engine Optimization – SEO) ڈیجیٹل دنیا کی ایک اہم ضرورت ہے، جسے عربی میں "تحسين محرك البحث” کہا جاتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ ہوتا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر موجود مواد (جیسے کہ مضامین، ویڈیوز وغیرہ) کو اس انداز میں ترتیب دیا جائے کہ وہ سرچ انجنز میں زیادہ نمایاں ہو، تاکہ جب کوئی صارف متعلقہ مواد تلاش کرے تو وہ بآسانی اس تک پہنچ سکے۔

بقول چیٹ جی پی ٹی:
"SEO ایک ایسا عمل ہے جس میں ویب سائٹ کو اس انداز میں ترتیب دیا جاتا ہے کہ وہ انٹرنیٹ سرچ انجنز (جیسے گوگل، بنگ، یاہو) میں بہتر طور پر نمایاں ہو”۔

ایس ای او کے مختلف پہلو ہوتے ہیں، جیسے:

  • مواد کی کوالٹی بہتر بنانا
  • مخصوص اور مناسب کی ورڈز کا استعمال
  • ہیش ٹیگز کا درست استعمال
  • ویڈیوز اور پوسٹس کے لیے بہتر تھمب نیلز بنانا

انٹرنیٹ پر اس حوالے سے تفصیلی آرٹیکلز، ویڈیوز، اور کورسز بھی موجود ہیں۔

شرعی نقطہ نظر سے ایس ای او کی دو قسمیں

➊ جائز اور درست طریقہ:

اگر ایس ای او کے تحت وہی کی ورڈز، ہیش ٹیگز، اور تھمب نیلز استعمال کیے جائیں جو اصل مواد سے مطابقت رکھتے ہوں، اور ان میں کوئی جھوٹ یا دھوکہ شامل نہ ہو، تو یہ بالکل جائز ہے۔ بلکہ یہ ایک مطلوب اور مفید طریقہ ہے۔
ایک داعی کو بھی ان چیزوں کا استعمال ضرور کرنا چاہیے تاکہ اس کا مواد سرچ انجنز اور الگورتھمز میں بہتر جگہ حاصل کرے، اور زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔

➋ ناجائز اور دھوکہ دہی پر مبنی طریقہ:

اگر ایس ای او کے نام پر جھوٹے اور غیر متعلقہ کی ورڈز، ہیش ٹیگز، یا تھمب نیلز استعمال کیے جائیں، تاکہ مشہور موضوعات کی تلاش کرنے والے لوگ دھوکے میں آ کر غیر متعلقہ مواد دیکھیں، تو یہ شرعی لحاظ سے ناجائز اور دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید وضاحت:

جدید سرچ انجنز اور الگورتھمز اب کافی میچور ہو چکے ہیں اور جو لوگ دھوکہ دہی پر مبنی ایس ای او کرتے ہیں، ان کی پہچان جلد ہی ہو جاتی ہے۔ نتیجتاً ان کے مواد کو سرچ انجنز میں بہتر درجہ نہیں دیا جاتا اور صارفین کے سامنے انہیں پیش نہیں کیا جاتا۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1