مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

ایام عدت میں مطلقہ عورت کا گھر سے نکلنا

فونٹ سائز:
تحریر: عمران ایوب لاہوری

ایام عدت میں مطلقہ عورت کا گھر سے نکلنا
بوقت ضرورت گھر سے نکلنا جائز ہے جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میری خالہ کو طلاق دے دی گئی ۔ انہوں نے دوران عدت ہی اپنے کھجور کے درخت سے پھل اتارنے کی غرض سے باہر جانا چاہا تو ایک آدمی نے انہیں ڈانٹا۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عوام کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
بل جدى نخلك فإنك عسى أن تصدقي أو تفعلي معروفا
”ہاں تم اپنے کھجور کے درخت کا پھل توڑ سکتی ہو ، عین ممکن ہے کہ تم صدقہ کرو یا اس ذریعے سے کوئی دوسرا عملِ خیر تمہارے ہاتھ سے انجام پا جائے ۔“
[مسلم: 1483 ، كتاب الطلاق: باب جواز خروج المعتدة ، احمد: 321/3 ، ابو داود: 2297 ، نسائي: 209/6 ، ابن ماجۃ: 2034]

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔