ایام خاص میں خواتین کا مسجد میں تدریس کرنا – شرعی حکم

ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 555

سوال

اگر طالبات کی دینی تعلیم اور تدریس کا انتظام مسجد میں کیا گیا ہو، تو کیا تعلیم دینے والی خاتون اپنے ’’ایام خاص‘‘ کے دوران مسجد میں بیٹھ کر تدریس جاری رکھ سکتی ہے؟
اگر ایسا ممکن نہ ہو تو اس شرعی عذر کی بنا پر ہر ماہ تقریباً ایک ہفتہ طالبات کو چھٹی دینا پڑے گی۔
یہ بھی یاد رہے کہ مسجد کی گیلری ہی کو مدرسہ بنایا گیا ہے، جہاں خواتین جمعہ کی نماز بھی ادا کرتی ہیں۔ تقریباً ایک سو طالبات کو مسجد سے باہر کسی اور جگہ منتقل کرنا ممکن نہیں ہے۔
برائے مہربانی کوئی قابلِ عمل حل بیان فرما دیں۔

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تعلیم دینے والی خاتون اپنے ایام خاص کے دوران مسجد میں بیٹھ کر تدریس جاری نہیں رکھ سکتی، کیونکہ ان ایام میں اس کا مسجد میں داخل ہونا شرعاً ممنوع ہے۔
لہٰذا، ان دنوں تدریس کے لیے مسجد کے علاوہ کسی اور جگہ کا انتظام کیا جائے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️