سوال:
ایام تشریق کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جواب:
یوم نحر کے بعد تین دن (گیارہ، بارہ اور تیرہ ذوالحجہ) ایام تشریق کہلاتے ہیں۔
❀ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
وَاذْكُرُوا اللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَعْدُودَاتٍ
(سورة البقرة: 203)
ایام معدودات میں اللہ کا ذکر کرو۔
❀ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:
هي أيام التشريق
یہاں (آیت میں) ایام تشریق مراد ہیں۔
(معرفة السنن والآثار للبيهقي: 4/255، وسنده صحيح)
اس کی سند کو حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ (البدر المنير: 6/430) اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (التلخيص الحبير: 3/108) نے صحیح کہا ہے۔
❀ حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ (804ھ) فرماتے ہیں:
اتفق العلماء على أن الأيام المعدودات هي أيام التشريق، وهى ثلاثة بعد يوم النحر
اہل علم کا اتفاق ہے کہ ایام معدودات سے مراد ایام تشریق ہیں، اس سے مراد یوم نحر کے بعد تین دن ہیں۔
(البدر المنير: 6/430)