ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
ایام تشریق میں نفلی روزہ رکھنا کیسا ہے؟
جواب:
ایام تشریق میں نفلی روزہ رکھنا جائز نہیں۔
❀ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
أيام التشريق أيام أكل وشرب
ایام تشریق کھانے پینے کے دن ہیں۔
(صحيح مسلم: 1141)
❀ حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ (597ھ) فرماتے ہیں:
اتفق العلماء على أنه لا يجوز أن يتطوع بصومها
اہل علم کا اتفاق ہے کہ ایام تشریق میں نفلی روزہ رکھنا جائز نہیں۔
(كشف المشكل: 2/131)
عیدین کے دن بھی نفلی روزہ رکھنا ممنوع ہے۔
❀ حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ (597ھ) فرماتے ہیں:
اتفق العلماء على أنه لا يجوز لأحد أن يتطوع بالصوم فى يومي العيد
اہل علم کا اتفاق ہے کہ کسی کے لیے عیدین کے دن نفلی روزہ رکھنا جائز نہیں۔
(كشف المشكل: 3/128)