ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
مندرجہ ذیل روایت کے متعلق کیا کہتے ہیں؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے:
إذا تحيرتم فى الأمور فاستعينوا بأهل القبور.
”جب آپ معاملات میں پریشان ہو جائیں، تو اہل قبور سے مدد لیا کریں۔“
جواب:
یہ من گھڑت، جھوٹی اور بے سند روایت ہے۔
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
هو كلام موضوع مكذوب باتفاق العلماء.
”اہل علم کا اتفاق ہے کہ یہ من گھڑت اور جھوٹا کلام ہے۔“
(اقتضاء الصراط المستقيم: 196/2)