اہل سنت والجماعت کا عقیدہ: اولیاء کی کرامات

ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

اولیاء کی کرامات کے بارے میں اہل سنت والجماعت کا کیا عقیدہ ہے؟

جواب:

اہل سنت والجماعت اولیا کی کرامات کو حق مانتے ہیں۔ قرآن، احادیث اور اجماع امت سے اس کا ثبوت ہے۔
❀ علامہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) فرماتے ہیں:
كرامات الأولياء ثابتة، على ما دلت عليه الأخبار الثابتة، والآيات المتواترة ولا ينكرها إلا المبتدع الجاحد، أو الفاسق الحائد.
”اولیا کی کرامات ثابت ہیں، اس پر صحیح احادیث، متواتر آیات دلالت کرتی ہیں، ان کا انکار کوئی منکر بدعتی یا گمراہ فاسق ہی کر سکتا ہے۔“
(تفسير القرطبي: 28/11)
❀ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774ھ) فرماتے ہیں:
كرامة الولي معجزة لنبيه.
”ولی کی کرامت در حقیقت اس کے نبی کا معجزہ ہوتی ہے۔“
(البداية والنهاية: 254/9)

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️