سوال
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں اہلحدیث کا موقف کیا ہونا چاہیے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے صحابہ کرام کو دیکھا، احادیث روایت کیں، بہترین زندگی بسر کی اور امام اعظم کہلائے۔ جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے چند ہی احادیث یاد کیں اور ان کی شہرت دراصل ان کے شاگرد امام ابو یوسف کی وجہ سے ہوئی۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
◄ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی کسی بھی صحابی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ملاقات ثابت نہیں ہے۔
◄ تقدمۃ الجرح والتعدیل میں امام محمد رحمہ اللہ تعالیٰ کا یہ بیان موجود ہے کہ:
امام مالک رحمہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید، سنت و حدیث رسول صلی الله علیہ وسلم، اور اقوال و آثار صحابہ و تابعین کو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی نسبت زیادہ جاننے والے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب