اہلحدیث نام، تقلید اور جماعت المسلمین کی حقیقت قرآن و سنت کی روشنی میں
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام و مسائل، جلد 01، صفحہ 630

سوالات

➊ کیا اہلحدیث نام بدعت ہے؟
➋ کیا رسول اللہ ﷺ کے قول و فعل میں تضاد ہے؟
➌ کیا ہمارے نزدیک رسول اللہ ﷺ کا ہر حکم واجب التعمیل نہیں ہے؟
➍ کیا ہم (اہلحدیث) مقلد ہیں؟ (تقلیدِ شخصی)
➎ ’’مسلک‘‘ ہونا غلط ہے اور کیا ہم ’’مسلک اہلحدیث‘‘ سے تعلق رکھتے ہیں؟
➏ کیا ہمارے دین چار ہیں:
قرآن ، حدیث، اجماع صحابہ و تابعین، قیاس
➐ جماعت المسلمین کی دعوت صحیح ہے یا غلط؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(۱) اہلحدیث نام کے بارے میں

لفظ ’’اہل حدیث‘‘ بحیثیت نام اسی طرح ہے جیسے ’’جماعت المسلمین‘‘ کا نام۔ کیونکہ بحیثیت نام یہ دونوں الفاظ کتاب و سنت میں وارد نہیں ہوئے۔ بعض احادیث میں ’’جماعت المسلمین‘‘ کا ذکر ملتا ہے، لیکن وہ نام کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک وصف کے طور پر ہے، جیسا کہ اس حدیث کے سیاق و متن سے ظاہر ہے۔
لہٰذا ایک نام کو بدعت کہنا اور دوسرے کو بدعت نہ کہنا انصاف کے خلاف ہے۔ البتہ یہ بات واضح ہے کہ ’’اہلحدیث‘‘ کا لفظ کسی صحیح حدیث میں نام کے طور پر وارد نہیں ہوا۔

(۲) قول و فعلِ رسول ﷺ

رسول اللہ ﷺ کے قول اور فعل میں کسی قسم کا کوئی تضاد یا تناقض موجود نہیں ہے۔

(۳) ہر حکم کی تعمیل

ہمارے نزدیک رسول اللہ ﷺ کا ہر حکم واجب التعمیل ہے۔ صرف وہ حکم اس سے مستثنیٰ ہے جس کے متعلق کتاب اللہ یا سنت رسول اللہ ﷺ میں کوئی قرینہ صارفہ موجود ہو۔

(۴) تقلید کے بارے میں عقیدہ

ہمارا عقیدہ ہے کہ تقلید ناجائز ہے، خواہ شخصی ہو یا مطلق۔ اگر کوئی اہلحدیث یا جماعت المسلمین کا فرد تقلید کرتا ہے تو یہ اس کی اپنی کوتاہی ہے اور اس کو اس سے باز آنا ضروری ہے۔

(۵) مسلک یا مذہب کی حیثیت

مسلک یا مذہب کی حیثیت وہی ہے جو ایک قول یا فتویٰ کی ہوتی ہے۔ اگر وہ اسلام کے منافی ہو تو جس طرح ایسا قول یا فتویٰ ناجائز ہے اسی طرح اسلام کے خلاف مسلک یا مذہب بھی ناجائز ہے۔

(۶) دین کی اصل

دین صرف اسلام ہے، جو کتاب و سنت میں محفوظ ہے اور قیامت تک محفوظ رہے گا۔ حجت صرف کتاب و سنت ہے۔ اجماع اور قیاس کا حجت ہونا قرآن مجید یا سنت رسول اللہ ﷺ اور حدیث سے ثابت نہیں۔

(۷) جماعت المسلمین کی دعوت

جماعت المسلمین کی دعوت مجموعی طور پر صحیح ہے، البتہ چند امور ایسے ہیں جو درست نہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے