ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
اگر کوئی روزہ چھوڑنے کے بہانے سے سفر کا حیلہ کرے، تو کیا حکم ہے؟
جواب:
روزہ افطار کرنے کے لیے حیلہ و بہانہ کرنا ممنوع ہے، البتہ اس صورت میں روزہ قضا کیا جا سکتا ہے۔
❀ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
من تعمد السفر ليفطر فهو آثم، ولكنه يفطر ويقضي
جو شخص روزہ توڑنے کے لیے جان بوجھ کر سفر کرے، وہ گناہ گار ہے، لیکن وہ افطار کر سکتا ہے اور قضا دے گا۔
(المجموع شرح المهذب: 6/172)