سوال:
اگر کسی کی دو بیویاں ہیں ، تو ان میں عدل و انصاف کی کیا صورت ہے؟
جواب:
اگر ایک سے زائد نکاح ہیں، تو تمام بیویوں کے درمیان نان و نفقہ اور سکنی میں عدل چاہیے، نیز شب گزاری میں بھی برابری چاہیے۔ اس حوالے میں نا انصافی گناہ ہے۔
❀ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر بیوی کے لیے ایک دن اور رات تقسیم کر رکھی تھی ، البتہ سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اپنی باری سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہبہ کر دی تھی ۔“
(صحيح البخاري : 2593)