مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

اگر کسی نے نذر کے روزے پورے نہ کیے اور فوت ہو گیا، تو کیا حکم ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

اگر کسی نے نذر کے روزے پورے نہ کیے اور فوت ہو گیا، تو کیا حکم ہے؟

جواب:

جو اپنے نذر کے روزے رکھے بغیر فوت ہو جائے، تو میت کا ولی وارث اس کی طرف سے روزہ رکھے گا۔
❀ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من مات وعليه صيام صام عنه وليه
جس پر (نذر کے) روزے تھے اور وہ فوت ہو گیا، تو اس کا ولی اس کی طرف سے روزے رکھے گا۔
(صحیح البخاری: 1952، صحیح مسلم: 1147)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔