اگر عید جمعہ کے دن ہو تو کیا خطبہ جمعہ ساقط ہو جاتا ہے؟

تحریر: حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

سوال

اگر عید جمعہ کے دن ہو تو کیا خطبہ جمعہ ساقط ہو جاتا ہے؟ یعنی صرف ظہر پڑھنی چاہیے؟

الجواب

عید اگر جمعہ کے دن ہو تو نماز عید پڑھنے کے بعد، اس دن جمعہ کی فرضیت ساقط ہو جاتی ہے، لہذا اختیار ہے کہ نماز جمعہ پڑھیں یا نماز ظہر لیکن نبوی عمل کی روشنی میں اس دن نماز جمعہ پڑھنا افضل ہے۔ سنن ابی داود (حدیث : ۰۷۰ا وسندہ حسن) میں آیا ہے:
صلى العيد ثم رخص في الجمعة فقال : من شاء أن يصلى فليصل
آپ نے نماز عید پڑھی، پھر نماز جمعہ میں رخصت دے دی اور فرمایا :
’’جو شخص نماز جمعہ پڑھنا چاہے پڑھ لے۔“
اسے ابن خزیمہ (١٤٦٤) حاکم اور ذہبی(المستدرك ج ۱ ص ۲۸۸) وغیر ہم نے صحیح کہا ہے۔

ایاس بن ابی رملہ جمہور کے نزدیک ثقہ و صدوق اور حسن الحدیث ہیں۔ احکام العیدین للفریابی (ص ۲۱۱ تا ۲۱۸) میں اس کے بہت سے شواہد موجود ہیں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل
ٹیلی گرام

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!

جزاکم الله خیرا و احسن الجزاء