مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

اگر شادی میں بدعات ترک کرنے کی قسم توڑ دی جائے تو کیا حکم ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

ایک شخص نے شادی میں جاہلانہ رسومات ترک کرنے کی قسم کھائی، پھر ان رسومات کو ادا کر لیا، تو کیا حکم ہے؟

جواب:

اس نے قسم توڑ دی ہے، اس پر کفارہ قسم لازم آئے گا۔ اسے چاہیے کہ جو مستحب ہو، اسے پورا کیا جائے۔
❀ فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ﴾ (المائدة: 89)
”اپنی (جائز) قسموں کی حفاظت کرو، اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے لیے اپنی آیات کھول کھول کر بیان کرتا ہے، تا کہ تم شکر گزاری کرو۔“

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔