سوال:
اگر بیوی بلا وجہ طلاق کا مطالبہ کرے، تو کیا حکم ہے؟
جواب:
بلا وجہ طلاق کا مطالبہ کرنا گناہ ہے، ایسی عورت کے لیے وعید آئی ہے۔
❀سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
أيما امرأة سألت زوجها الطلاق من غير ما بأس فحرام عليها رائحة الجنة
”جس عورت نے بلا وجہ اپنے خاوند سے طلاق کا مطالبہ کیا، تو اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔“
(مسند الإمام أحمد : 283/5، سنن أبي داود : 2226 ، سنن الترمذي : 1187 ، سنن ابن ماجه : 2055، وسنده صحيح)
اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن ، امام ابن حبان رحمہ اللہ (4184) نے صحیح اور امام حاکم رحمہ اللہ (200/2) نے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔