اگر ایک یا دو طلاقیں ہو جائیں ، تو دورانِ عدت نفقہ و سکنی کس کے ذمہ ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

اگر ایک یا دو طلاقیں ہو جائیں ، تو دورانِ عدت نفقہ و سکنی کس کے ذمہ ہے؟

جواب :

رجعی طلاق میں دورانِ عدت تمام اخراجات اور رہائش بذمہ شوہر ہوں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
إنما النفقة والسكنى للمرأة إذا كان لزوجها عليها الرجعة
”رجعی طلاق میں ہی عورت کے لیے نفقہ و سکنی ہے۔“
(سنن النسائي : 3403، وسنده صحيح)
اس پر مسلمانوں کا اجماع و اتفاق ہے۔
❀ حافظ بغوي رحمه الله (516ھ) لكهتے هيں :
لا خلاف بين أهل العلم فى المعتدة الرجعية أنها تستحق النفقة، والسكنى على زوجها
”اہل علم کا اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ طلاق رجعی کی عدت گزارنے والی عورت کا نفقہ و سکنی خاوند کے ذمہ ہے۔“
(شرح السنة : 302/9)