ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
اگر ایک علاقے میں کسی وجہ سے خطبہ جمع نہ ہو سکے تو نماز کتنی رکعت ادا کی جائے گی؟
جواب:
اگر جمعہ کا خطبہ نہ دیا جا سکے، تو چار رکعت ظہر ادا کی جائے گی ،خواہ جماعت کے ساتھ ادا کی جائے یا اکیلے۔
❀ علامہ ابن عبد البر رحمہ اللہ (463ھ) فرماتے ہیں:
إن الإجماع منعقد أن الإمام لو لم يخطب بالناس لم يصلوا إلا أربعا.
”اس پر اجماع منعقد ہے کہ اگر امام لوگوں کو جمعہ کا خطبہ نہ دے، تو وہ چار رکعت (ظہر ) ادا کریں گے ۔“
(الاستذكار : 31/2)