الْحَدِيثُ الْخَامِسُ: عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: { رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ أَتَى عَلَى رَجُلٍ قَدْ أَنَاخَ بَدَنَتَهُ ، فَنَحَرَهَا . فَقَالَ ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً سُنَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ } .
زیاد بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ ایک آدمی کے پاس آئے جس نے اپنے اونٹ کو بٹھایا، پھر اس کی قربانی کی، تو آپ نے فرمایا: اسے سنتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق کھڑے ہوئے کو باندھ کر قربانی کرو۔
شرح المفردات:
أناح: عرب کے ہاں اونٹ کو بٹھانے کے لیے نخ کی آواز مخصوص تھی ۔ / واحد مذکر غائب، فعل ماضی معلوم ، باب افعال۔
شرح الحديث:
اونٹ کھڑا کر کے اس کا گھٹنا باندھ کر قربانی کرنا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور عمل صحابہ ہے، جیسا کہ ایک روایت میں یہ ذکر ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم اونٹ کو کھڑا کر کے اس کا بایاں گھٹنا باندھ کر قربانی کیا کرتے تھے۔ [سنن ابي داؤد: 1767]
راوى الحديث:
زياد بن جبیر رحمہ اللہ ثقہ تابعی تھے اور آپ کے والد بھی جلیل القدر تابعی تھے۔ قبیلہ بنو ثقیف سے تعلق تھا۔
(238) صحيح البخارى، كتاب الحج، باب نحر الابل مقيدة ، ح: 1713 – صحيح مسلم ، كتاب الحج، باب نحر البدن قياماً مقيدة ، ح: 1320