اونٹ کو نحر کرنے کا صحیح سنت طریقہ
یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

سوال:

نحر کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب:

جانوروں کو ذبح کرنے کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طریقے بتائے ہیں، ان میں سے ایک تو وہ طریقہ ہے جو معروف ہے کہ جانور کو لٹا کر تکبیر کہہ کے اس کے گلے پر چھری پھیر دی جاتی ہے اور دوسرا طریقہ نحر کرنا ہے، یہ اونٹ کے ساتھ خاص ہے، اگر کسی شخص نے اونٹ کی قربانی کرنی ہو تو اس کا سنت طریقہ نحر کرنے کا یہ ہے کہ اسے اس طرح کھڑا کر کیا کہ اس کی اگلی بائیں ٹانگ کو ران کے ساتھ ملا کر باندھ دیں اور تین ٹانگوں پر کھڑا کر دیں، پھر تکبیر پڑھ کر اس کے سینے اور گردن کی جڑ کے درمیان والے گڑھے میں نیزہ، خنجر یا تیز دھار والا کوئی آلہ ماریں جس سے اس کی شاہ رگ کٹ جائے ۔
(ملاحظہ ہو مرعاۃ 2717، الفتح الربانی 55/13 ،57)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے