اولاد کی نیک تربیت نہ کرنے سے قیامت کے دن مواخذہ ہوگا
یہ اقتباس شیخ جاوید اقبال سیالکوٹی کی کتاب والدین اور اُولاد کے حقوق سے ماخوذ ہے۔

اولاد کی نیک تربیت نہ کرنے سے قیامت کے دن مواخذہ ہوگا

جس طرح اولاد کی اچھی تربیت نہ کرنے سے دنیا میں پریشانی، رسوائی وذلت اٹھانا پڑتی ہے اس طرح آخرت میں بھی پریشانی، رسوائی اور ذلت اٹھانی پڑے گی، اللہ تعالیٰ والدین سے سوال کریں گے کہ کیا تو نے اپنی اولاد کی اچھی تربیت کی، انہیں نیکی کی طرف لگایا، کیا تو نے انہیں برائی سے منع کیا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
◈ كلكم راع وكلكم مسئول عن رعيته الإمام راع ومسئول عن رعيته والرجل راع فى أهله وهو مسئول عن رعيته والمرأة راعية فى بيت زوجها ومسئولة عن رعيتها.
”تم میں سے ہر شخص نگران ہے اور اپنے زیر نگرانی افراد کے بارے میں جواب دہ ہے مرد اپنے گھر والوں کا نگران ہے اور ان کے بارے میں جواب دہ ہے عورت اپنے شوہر کے گھر کی نگران ہے اور وہ اس کے متعلق جواب دہ ہے۔“
صحيح البخاری، کتاب الجمعة، باب الجمعة في القرى والمدن: 893 صحيح مسلم، کتاب الامارة، باب فضيلة الامير العادل: 4724

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے