تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
بیٹوں اور بیٹیوں کو ان کے وراثت میں حصے کے مطابق ہبہ دینا
جو اپنی زندگی میں اپنی اولاد کو کچھ ہبہ کرے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ ان کے درمیان عدل کرے، لہٰذا مذکر (مرد) کو دو مؤنثوں (عورتوں) کے حصے کے برابر دے، جس طرح اللہ تعالیٰ نے وراثت میں تقسیم کی ہے، اسی طرح زندگی میں ہبہ دینا عطا کرنے کی دو حالتوں میں سے ایک حالت ہے اور حضرت عطا کے قول کے مطابق وہ (صحابہ کرام) جو بھی تقسیم کرتے تھے کتاب اللہ کے مطابق کرتے تھے۔
[اللجنة الدائمة: 11087]