یہ اقتباس شیخ جاوید اقبال سیالکوٹی کی کتاب والدین اور اُولاد کے حقوق سے ماخوذ ہے۔
اولاد کو اخراجات نہ دینا باعث گناہ ہے
◈ عن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله: كفى بالمرء إثما أن يضيع من يقوت
”عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی کے لئے یہی گناہ کافی ہے کہ جس کی روزی کا ذمہ دار اور کفیل ہے انہیں ضائع کر دے۔“
[حسن] ابوداود، كتاب الزكوة، باب في صلة الرحم: 1692