انگوٹھی کس ہاتھ میں پہننی چاہیے
تحریر: عمران ایوب لاہوری

انگوٹھی کس ہاتھ میں پہننی چاہیے
انگوٹھی دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں میں پہنی جا سکتی ہے البتہ زیادہ راجح دائیں ہاتھ میں پہننا ہے ۔
➊ حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :
أن النبى صلى الله عليه وسلم كان يتختم فى يمينه
”نبي صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے ۔“
[صحيح: صحيح ابو داود: 3557 ، كتاب الخاتم: باب ما جاء فى التحتم فى اليمين أو اليسار ، ابو داود: 4226 ، ترمذي: 1744]
➋ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ :
أن النبى صلى الله عليه وسلم كان يتختم فى يساره
”نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے ۔“
[شاذ: ضعيف ابو داود: 908 ، كتاب الخاتم: باب ما جآء فى التختم فى اليمين أو اليسار، ابو داود: 4227 ، شخ البانيؒ فرماتے هيں كه ”یساره“ كے بجائے ”يمينه“ كے لفظ محفوظ هيں۔]
➌ حضرت نافع کا بیان ہے کہ :
أن ابن عمر كان يلبس خاتمه فى يده اليسرى
”بلاشبہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے ۔“
[صحيح: صحيح ابو داود: 3558 ، كتاب الخاتم: باب ما جآء فى التختم فى اليمين أو اليسار ، ابو داود: 4228]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1